World

ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سپر اوور: نمیبیا نے عمان کو شکست دے دی

نیویارک (ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز شکست دے دی، اس سے قبل مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیمیں 109 رنز بنا سکی تھیں۔ٹی 20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا۔

نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں بیٹنگ کرنے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا اور کپتان گیرہرڈ ایراسمس آئے، عمان کی جانب سے بولنگ بلال خان نے کروائی۔ویزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری پر چھکا لگایا، اس کے بعد تیسری گیند پر 2 جبکہ چوتھی پر ایک رن لیا۔پانچویں اور چھٹی گیند پر کپتان ایراسمس نے دو چوکے لگائے اور یوں 21 رنز بنے اور سپر اوور میں عمان کو جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔

عمان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور ایک اوور میں صرف 10 رنز ہی بنا سکی اور یوں نمیبیا نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کرلیا۔قبل ازیں برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم نے 109 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button